ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے آجکے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ آی اے ای اے سے تعمیری مذاکرات کی حمایت کی ہے اور حالیہ مہینوں میں ایران نے ایٹمی ایجنسی سے حد معمول سے بھی بالاتر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ رویہ اس بات کی علامت ہےکہ ہمارے ایٹمی پروگرام میں چھپانے کےلئے کچھ نہیں اور اس سلسلے میں ایران کی سرگرمیاں مکمل طور پر ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول میں ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران کی جانب سے مکمل تعاون کی بناء پر آی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل کی جانب سے منصفانہ رپورٹ کی توقع تھی لیکن یوں لگ رہا ہے کہ رپورٹ میں شامل بعض شقوں کو ان پر تھوپ دیا گیا ہے تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کےلئے راستہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے ایٹمی ایجنسی کے اس رویے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آی اے ای اے کی اس رپورٹ سے ملت ایران کا حوصلہ پست نہیں ہوگا اور ہمیں این پی ٹی کے مطابق مذاکرات کی توقع ہے ۔
.......
/169